اوپن یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالتﷺ پر سیمینار کا انعقاد
ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔ڈاکٹر اکرام الحق یاسین
اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تحفظ ناموس رسالتﷺکی مناسبت سے سینٹر آف ایکسی لینس(سیرت النبیؐ چئیر)کے زیر اہتمام گذشتہ روز ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے صدارت کی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکریٹری، ڈاکٹر اکرام الحق یاسین کلیدی مقرر تھے۔تقریب کی میزبانی سیرت النبیؐ چئیر کے صدر نشین، پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن نے کی۔ڈاکٹر اکرام الحق یاسین نے تحفظ ناموس رسالتﷺ پر اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی اور ڈاکٹرغلام شمس الرحمن نے بھی ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو تحفظ رسالت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کی تقریبات جاری و ساری ہیں، یہ سمینار بھی اس سلسلے کی کڑی تھی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے قرآن و سنت کی تعلیمیات کے فروغ کے لئے اسلامی تقریبات شامل کرنے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔