اوپن یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد
اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ڈاکٹر ناصر محمود
اسلام آباد : جامعات صحیح معنوں میں تعلیم و تحقیق اور فیکلٹی ہی سے پہچانی جاتی ہیں، اس لئے اساتذہ کی فلاح و بہبود کی ہر تجویز پر غور و فکر کریں گے اور اُن کی بہتری کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے”اِ ن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے)کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اساتذہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پربات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ تمام اساتذہ کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔تقریب کے آغاز پر جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عبدالستار نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اوپن فورم میں فیکلٹی ممبران نے بحث کی اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی۔صدر اے ایس اے،ڈاکٹرمحمد اقبال احمد نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں جامعہ کی بہتری اور فیکلٹی کی فلاح و بہبود کے لئے وائس چانسلر کو اپنی گزارشات پیش کیں۔