انٹرنیشنل طلبہ کی انرولمنٹ ہمارے لئے باعث فخر بات ہے۔ ڈاکٹر ناصر محمودد
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 40 سے زائد پروگرامز میں داخلے اوپن
اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 40سے زائد پروگرامز میں داخلے اوپن کردئیے۔پیش کئے جانے والے اِن پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(بی اے)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، بی اے اوپن کورسز، 22مضامین میں بی ایس پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، 10مضامین میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور تین مضامین میں سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔اوورسیز پاکستان اور انٹرنیشنل طلبہ 25مارچ تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں کہیں بھی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں وہ بغیر کہیں جائے اپنے گھر بیٹھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیمی استعداد میں آن لائن اضافہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبر 92519572495+ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے پوری دنیا تک یونیورسٹی کی رسائی اور انٹر نیشنل طلبہ کی انرولمنٹ کو باعث فخر قرار دیا ہے۔ انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ذائریکٹر، ڈاکٹر راہد مجید کے مطابق گذشتہ سمسٹر میں 36مختلف ممالک سے 1000سے زائد انٹرنیشنل طلبہ نے داخلہ لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ اس تعداد کو کم از کم 10ہزار تک پہنچادیں۔