اسپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی ورسک روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی قریب دھماکے مذمت کرتے ہوئے اس نتیجے میں لانس نائیک عبدالرحمن کےجانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے شہید لانس نائیک عبدالرحمن کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔انہوں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بذدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہماری مسلح افواج کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے اللہ تعالی سے شہید لانس نائیک عبدالرحمن کے درجات کی بلندی اور زخمی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔