اسپیکرعلاقائی سیاست

راجہ پرویز اشرف کی یونین کونسل کوری دولال گاؤں کریالی میں بڑے عوامی اجتماع میں شرکت

گوجر خان کی عوام سے میرا گہرا رشتہ ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی

گوجرخان : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی یونین کونسل کوری دولال گاؤں کریالی میں بڑے عوامی اجتماع میں شرکت اس موقع پر راجہ عبدالغفار، راجہ اشتیاق، راجہ ظفر، اسرار قریشی، مقصود قریشی، مظہر، اسلم، فاروق، بشارت خان اور دیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجر خان کی عوام سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کے میری طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ میں نے گوجر خان کی عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے پورا کرنے کے لیے موجودہ تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ گوجر خان کے گاؤں گاؤں میں بجلی دینا میرا اولین مشن تھا۔ محترمہ بے نظیربھٹو نے 1993 میں مجھے اپنی طرف سے 122 دیہات کے لیے بجلی دی۔ میں نے جب عوام سے بجلی اور گیس کا وعدہ کیا تو میرے مخالفین نے میرا تمسغر اڑیا۔ مخالفین نے یہ بھی کہا کہ تحصیل میں پاس پورٹ آفس نہیں بن سکتا لیکن میں نے بنا کر دکھایا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں نے گوجر خان کی عوام کا کیس بڑی مضبوطی سے لڑا ہے۔ جہاں پر عوام کا لیڈر کمزور ہوتا ہے وہاں کی عوام پسماندہ رہ جاتی ہے۔ میرا اوڑھنا بچھونا گوجر خان کی عوام ہیں۔ میرے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔ گوجر خان کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤ گا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتی جب تک اس کو خود اپنی حالت بدلنے کی فکر نا ہو۔ آئندہ الیکشن میں گوجر خان کی عوام کا فیصلہ ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ ہوگا۔ گوجر خان کی عوام کو الیکشن میں انصاف کرنا ہوگا کہ علاقے اور عوام کی خدمت کس نے کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گوجر خان میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں 4 ارب کی لاگت سے ‘پنجاب یونیورسٹی پوٹھوار کیمپس گوجر خان راولپنڈی’ کا قیام عوام کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ گوجر خان میں بجلی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی خاطر خواہ کام کیا گیا ہے جس کے باعث بجلی سے متعلق مسائل میں نمایاں کمی ممکن ہوئی ہے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button