اسماعیل ہنیہ کا قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی دہشت گردی ہے، ملی یکجہتی کونسل
اسلام آباد : (بزنس کیفے) اسماعیل ہنیہ کا قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی دہشت گردی ہے اسرائیل کو اس سفارتی قتل کا جواب دینا ہوگا ، اسرائیل ناجائز اور درندہ صفت ریاست ہے،اسمائیل ہانیہ پر حملہ فلسطینیوں کو ایران سے دور کرنے کی اسرائیلی سازش ہے،شہداء فلسطین کا خون ضرور رنگ لائے گا اور انشاء اللہ فلسطین ضرور آزاد ہوگا،امریکی مفادات کیلئے فوری ایکشن لینے والے اقوام متحدہ کی اسرائیلی جارحیت پر خاموشی شرمناک ہے،اسماعیل ہانیہ امریکی مفادات کیخلاف سب سے بڑی رکاوٹ تھے،اسماعیل ہانیہ امت مسلمہ اور پوری دنیا کے غیرت مندوں کا اثاثہ تھے، ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ مفتی گلزار احمد نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ فلسطینیوں کا ہی نہیں پوری مسلم امہ کا اثاثہ تھے ہم اس شہادت پر فلسطینیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سٹی جنرل اور اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ عالم اسلام کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے او ائی سی کا فوری اجلاس طلب کیا جانا چاہیے تاکہ غزہ کے مسئلے کو فی الفور حل کیا جا سکے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اسرائیل کو عالمی قوانین کا پابند بنانے کی ضرورت ہے اور امریکہ اس واقعے میں پوری طرح ملوث ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسرائیل نے اس واقعہ کے ذریعے مختلف اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی اس کا ایک ہدف اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کر کے مقاومتی محاذ میں دراڑ پیدا کرنا ہے نیز جیسا کہ ایران نے اس کی سرحد کے اندر حملہ کیا اسرائیل نے بھی ایک طرح سے اس حملے کا جواب دیا ہے اسماعیل ہنیہ مقاومتی محاذ میں ایک کلیدی حیثیت کے حامل شخصیت ہے چین کی سالسی میں فلسطینی گروہوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں بھی اسماعیل ہنیہ کا بنیادی کردار تھا اسماعیل ہنیہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر بالادستی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھے لیکن اسرائیل کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کسی بھی رہنما کی شہادت سے کبھی بھی کاز نہیں رکتے۔شہید احمد یاسین شہید رنطیسی اسی طرح حزب اللہ لبنان کے متعدد شہید قائدین کے باوجود یہ تحریکیں آج بھی جاری و ساری ہیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے اس تحریک میں مزید قوت آئے گی اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا پریس بریفنگ میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رابطہ سیکرٹری سید اسد عباس اور سید مرتضی عباس بھی شریک تھے اس کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے افس سیکٹری اسرار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔