تاجر تنظیمیں

اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹ انڈسٹری کا مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کا آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد (بزنس کیفے) : آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کی کال پر اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹ انڈسٹری کا مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور قاتلانہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں۔ مضاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے اکابرین نے کہا کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر جناب اجمل بلوج اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ٹیکس میں اضافہ واپس لے اور کاروباری طبقہ کو سستی بجلی فراہم کرے تاکہ وہ نہ صرف یہ کہ باعزت طریقہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button